پرواز سے قبل امریکی طیارے میں آگ لگ گئی. مسافروں کا ہنگامی انخلا

ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکن ایئرلائنز کے طیارے کے پہیے میں آگ بھڑک اٹھی۔بوئنگ سیون تھری سیون طیارہ ٹیک آف کی تیاری کررہا تھا۔ طیارے میں 173 مسافروں اور عملے کے ارکان کو ہنگامی دروازوں سے بحفاظت اتار لیا گیا۔طیارے میں 173 مسافر اور 6 عملے کے افراد سوار تھے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق، یہ واقعہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث پیش آیا۔ طیارہ جیسے ہی ٹیک آف کی رفتار پر پہنچا، زور دار آواز آئی اور دھواں اٹھنے لگا جس کے بعد پائلٹ نے فوری ٹیک آف روک دیا۔یہ پرواز بوئنگ 737 میکس 8 طیارے پر کی جا رہی تھی غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھا دی واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایئرلائن کے مطابق منتقل کیے گئے فرد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ایئرلائن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے عملے کے پیشہ ورانہ رویے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اپنے مسافروں سے پیش آئے اس واقعے پر معذرت خواہ ہیں

US plane catches fire before takeoff. Passengers evacuated

اپنا تبصرہ لکھیں