پورا پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے پر برطانیہ کی نائب وزیراعظم عہدے سے مستعفی

برطانیہ کی نائب وزیراعظم اینجلا رینر نے پورا پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اینجلا پارٹی کی ڈپٹی لیڈرشپ کے عہدے سےبھی مستعفی ہوگئیں۔انہوں نے جائیداد کی خریداری میں ٹیکس بچانے کا اعتراف کیا تھا ۔رپورٹس کے مطابق انجیلا رینرنے اعتراف کیا کہ انہوں نے جائیداد کی خرید و فروخت کے دوران واجب الادا اسٹیمپ ڈیوٹی اوردیگرمتعلقہ ٹیکسز کی مکمل ادائیگی نہیں کی تھی۔اس معاملے کے منظرعام پرآنے کے بعد ان پر اپوزیشن اور میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی ذاتی غلطیوں کی وجہ سے حکومت یا پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچے، اسی لیے وہ اپنے دونوں عہدوں سے مستعفی ہو رہی ہیں۔45 سالہ اینجلا رینر وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی ٹیم سے استعفیٰ دینے والی آٹھویں اور سب سے سینئر وزیر ہیں۔ یہ سب سے زیادہ نقصان دہ استعفیٰ اس لیے بھی ہے کہ کیئر اسٹارمر نے، اینجلا رینر پر پورے ٹیکس کی ادائیگی سے دانستہ طور پر بچنے کا الزام لگنے کے بعد ان کا پورا ساتھ دیا تھا۔اپنے استعفیٰ میں اینجلا رینز نے لکھا کہ مجھے اس فیصلے پر گہرا افسوس ہے کہ میں نے ٹیکس امور کے ماہر سے مزید مشورہ نہیں لیا۔ اس غلطی کی پوری ذمہ داری میں قبول کرتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دی گئی تحقیقات کے نتائج اور ان کے میرے خاندان پر اثرات کو دیکھتے ہوئے میں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ڈپٹی لیڈر کے عہدے پر بائیں بازو کا امیدوار منتخب ہوا تو یہ اسٹرمر کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

پورا پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے پر برطانیہ کی نائب وزیراعظم عہدے سے مستعفی

اپنا تبصرہ لکھیں