پوپ کی حالت تشویش ناک ہے وہ خطرے میں ہیں۔ ویٹیکن

کیتھولک عیسائیوں کے مرکز ویٹیکن کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی حالت تشویشناک ہے۔ویٹی کن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کی صحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خراب ہوئی ہے اور پہلی بار ان کی حالت کو نازک قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ انہیں اضافی آکسیجن اور خون کی منتقلی کی ضرورت ہے۔ویٹی کن کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے پلیٹ لیٹس کم ہونے پر انہیں خون بھی لگایا گیا ہے۔پوپ فرانسس نے اپنی صحت کی معلومات عوام تک پہنچانے کی ہدایت دی تھی جس کے بعد ویٹیکن نے روزانہ کی بنیاد پر ان کی حالت کے بارے میں بیانات جاری کرنا شروع کیے ہیں۔ ایک روز قبل، پوپ کے ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ وہ ادویات کا جواب دے رہے ہیں تاہم انہوں نے ان کی حالت کو پیچیدہ قرار دیا۔یک بیان میں ویٹی کن نے کہا کہ 88 سالہ پوپ جنہیں ڈبل نمونیا ہے طویل عرصے سے دمہ جیسے سانس کے عارضے میں مبتلا تھے۔پوپ کو کئی دنوں تک سانس لینے میں دشواری کے بعد 14 فروری کو روم کے جیمیلی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Pope’s condition is critical, he is in danger. The Vatican

اپنا تبصرہ لکھیں