پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردارنے ٹویٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے دوہزار سات سے ہرالیکشن میں عدالتی اصلاحات کے نفاذ کے منشور کے ساتھ حصہ لیا ہے، جن میں وفاقی آئینی عدالتوں کا قیام شامل ہے.ان کا کہنا تھا کہ دوہزار چھ کا میثاقِ جمہوریت، دوہزار تیرہ اور دوہزار چوبیس کے انتخابی منشور میں وفاقی آئینی عدالت کا ذکرموجود ہے،آج کے کئی مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کر چکے ہیں،آئینی عدالت کیلئے موجودہ مخالفت ذاتی پسند و ناپسند یا موجودہ سیاسی حالات کی بنیاد پر ہے، آئینی عدالت کے حوالے سے تقریباً دو دہائیوں سے ہماری جماعت کا مستقل مؤقف ایک ہی رہا ہے۔میرے قیادت میں ہر انتخاب میں منتخب ہونے والے نمائندوں کو عوام نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مینڈیٹ دیا گیا ہے، جس میں سب کی مساوی نمائندگی ہو.