پی ٹی آئی احتجاج، دفعہ 144 نافذ، تعلیمی اداروں کی چھٹی، میٹروبس بھی بند

پنجاب میں طلبہ کے احتجاج اور ممکنہ آئینی تبدیلیوں اور عمران خان کی قید کے خلاف تحریک انصاف کی ملک گیر کال پر دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پنجاب حکومت نے آج دفعہ 144 کے نفاذ اور صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں میٹروبس سروس بدستور بند ہے۔

اسکولوں کی بندش سے پلے گروپس سے لے کر یونیورسٹیوں تک تمام تعلیمی ادارے متاثر ہوتے ہیں، جس سے 26 ملین سے زائد طلباء کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں یہ احتجاج اس وقت شروع ہوا جب پنجاب وومن کالج کیمپس کے تہہ خانے میں ایک طالبہ کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، مارچ اور اس جیسی دیگر تقریبات پر پابندی ہوگی۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ پابندی جمعہ اور ہفتہ کو نافذ رہے گی۔

دوسری جانب آج صوبےکے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت ہائر ایجوکیشن نے چھٹی کے بارے میں نوٹس جاری کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں