پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی کارکنوں سمیت گرفتار

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی اور کو کارکنوں کو گرفتا ر کرلیا گیا ہے .ڈویژنل ہیڈکوارٹر ملتان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی ، مخدوم زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو گرفتار کرلیا جبکہ متعدد کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے یہ رہنما یوم سیاہ کے موقع پر ریلی کی قیادت کر رہے تھے۔تینوں رہنماؤں کو پل چٹھہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتارکیا گیا . ریلی نکالنے پر تحریک انصاف کے 10سے زائد کارکن بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں۔مہر بانو قریشی کی گرفتاری کے دوران کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی، کارکنوں نے پولیس کی گاڑی کو روکنے کی بھی بھرپور کوشش کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں