اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں خصوصی شرکت کی .ی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دیتے ہوئے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی تائید کر دی.اجلاس میں ملک بھر میں جلسوں کی شیڈول سمیت احتجاجی تحریک کی بھی منظوری دی گئی ارکان نے ارکان اسمبلی کا شیڈول کے مطابق احتجاجی جلسوں میں شرکت کا بھرپور عزم کیا.اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس، 26 ویں ترمیم اور سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ بھی لیا گیا. اعلامیہ کے مطابق جن ارکان نے پارٹی سے غداری کی ان کے خلاف سخت کاروائی ہوگیایسے ارکان کے خلاف تادیبی کاروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔