پی ٹی آئی کوان کی کمیں گاہوں تک محدود کردیا جائے رانا ثنا اللہ کا سخت ردعمل

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں انتشاری ٹولہ ہے.ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان دشمن لوگ ملکی مفاد کے خلاف کمربستہ ہیں، پی ٹی آئی والوں کو ان کی کمیں گاہوں تک محدود کردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقصد شنگھائی تنظیم کانفرنس سبوتاژ کرنا ہے، احتجاج کے اعلان کے بعد یہ پوری طرح بے نقاب ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں احتجاج کرنے والوں سے وہی سلوک ہوگا جو ملک دشمنوں سے ہوتا ہے. اسلام آباد پر دوبارہ چڑھائی کی کوشش کی گئی تو حکومت کی جانب سے رد عمل میں بھی کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں