ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد جلسے کیلئے تحریک انصاف کو این او سی اور روٹس بھی جاری کر دیا۔
این او سی کے مطابق جلسے کا اجازت نامہ صرف 8ستمبر کے لیے ہوگا، منتظمین جلسے کے اندر شرکاء کی سکیورٹی انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے، کسی بھی سرکاری یا نجی املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔
این او سی میں شرط رکھی گئی ہے کہ جلسے کے شرکاء اسلام آباد کے شہریوں کے بنیادی حقوق کو متاثر نہیں کریں گے، کسی بھی سڑک کو بلاک نہیں کیا جائے گا، جلسہ 4 بجے شروع ہو کر 7 بجے ختم ہوجائے گا، جلسے کے منتظم اختتام پر شرکاء کو منتشر کرنے کے پابند ہوں گے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری این او سی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جلسے کے شرکاء کے پاس ڈنڈوں سمیت کوئی مہلک یا غیر مہلک فورس نہیں ہوگی،جلسے میں شریک کوئی بھی تشدد یا تصادم نہیں کرے گا، سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے پر منتظمین جلسہ ذمہ دار ہوں گے۔
پی ٹی آئی جلسہ