پی ٹی آئی کی تنقید پر امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کی رہائی کا ایک بار بھر مطالبہ

پاکستان کے دورے کے دوران پاکستانی حکام سے عمران خان کی رہائی کی بات نہ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر جیک برگمین پر شیدی تنقید کی جس کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں جیک برگمین نے کہا کہ پاکستان کے دورے اور وہاں رہنماؤں سے رابطے کے بعد وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ دہرا رہے ہیں.یاد رہے کہ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے جیک برگمین نے اپریل کے وسط میں دورہ پاکستان کے دوران سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر جیک برگمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیوں نہیں کیا۔ جس پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کی شراکت داری جمہوریت، انسانی حقوق اور معاشی خوشحالی جیسی مشترکہ اقدار پر قائم ہے آئیے آزادی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ دہرا رہے ہیں

US Congressman demands Imran Khan’s release once and for all

اپنا تبصرہ لکھیں