چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے پر گورنر سندھ کا رقص

جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں گورنر سندھ گلوکار علی ظفر کے مشہور گانے چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔تقریب میں ملک کے نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس میں عاطف اسلم اور علی ظفر نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی زیرِ صدارت ہونے والی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جہاں جشنِ آزادی کے موقع پر خصوصی آتشبازی کا اہتمام کیا گیا۔گورنر ہاؤس میں ایشیا کا سب سے بڑا اسٹیج بھی تیار کیا گیا تھا جس پر ملکی فنکاروں نے پرفارمنسز پیش کیں

چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے پر گورنر سندھ کا رقص

اپنا تبصرہ لکھیں