چینی ایئرلائن کے زیر استعمال دوسرا بوئنگ طیارہ پیر کو امریکا واپس روانہ کردیا گیا .بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کسٹم ٹیرف کے معاملے پر شروع ہونے والا معاملہ اب بڑی ایوی ایشن کمپنیوں کو متاثر کرنے لگا، اس عالمی ماحول میں چینی ایئر لائن کے لیے تیار ہونے والا بوئنگ کمپنی کا طیارہ 737 میکس امریکا میں بوئنگ فیلڈ پر واپس پہنچ گیا۔یہ بوئنگ 737 میکس چین کے شہر روشان میں واقع بوئنگ کے مرکز پر تیار ہو رہے تھے اور آخری مراحل کی تکمیل کے بعد چینی ایئر لائن کے سپرد کیے جانے تھے۔ایوی ایشن کنسلٹنسی آئی بی اے کے مطابق بوئنگ جیٹ کی ترسیل کرنے والی ایک چینی ایئرلائن ٹیرف کی وجہ سے مفلوج ہوسکتی ہے کیونکہ نئے 737 میکس کی مارکیٹ ویلیو تقریباً ساڑھے 5 کروڑ ڈالر ہے۔نئے ٹیکس ٹیرف کی وجہ سے بوئنگ 737 میکس جیسے طیاروں کی فراہمی پر اثر پڑ سکتا ہے اس طیارے کی مارکیٹ ویلیو 5 اشاریہ 5 کروڑ ڈالرز بتائی جاتی ہے۔ٹیرف وار اور ڈیلیوری پر واضح یو ٹرن اس وقت آیا ہے جب بوئنگ 737 میکس جیٹ طیارے لگ بھگ 5 سالہ درآمدی پابندی اور تجارتی تناؤ کے پچھلے دور سے نکل رہے تھے۔