امریکی انتظامیہ کی جانب سے کچھ ہائی ٹیک مصنوعات کو جوابی محصولات سے مستثنیٰ قرار دیے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو متنبہ کیا ہے کہ الیکٹرونکس پر محصولات کم نہیں ہوں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ محصولات میں کوئی استثنیٰ نہیں ہے، کیونکہ اسمارٹ فونز ، لیپ ٹاپ اور دیگر مصنوعات اب بھی موجودہ 20 فیصد محصولات کے تابع ہیں اور ان اشیا کو محصولات کے نئے سلسلے میں منتقل کررہے ہیں۔ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہمیں دوسرے ممالک خاص طور پر چین جیسے دشمن تجارتی ممالک کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنایا جاسکتا۔اتوار کو ایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے سیمی کنڈکٹر پر نئے محصولات کا اعلان کریں گے۔اس سے قبل امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک نے کہا تھا کہ چین میں تیار کی جانے والی ہائی ٹیک مصنوعات کے لیے رعایت عارضی ہوگی اور سیمی کنڈکٹر ٹیرف ہفتوں کے اندر نافذ العمل ہوجائیں گے۔جمعے کو کو جاری کیے گئے ایک نوٹس میں امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے ہائی ٹیک مصنوعات کی 20 اقسام کی فہرست دی ہے جو سیمی کنڈکٹر، فلیٹ پینل ڈسپلے اور کمپیوٹرز سمیت جوابی محصولات کے تابع نہیں ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ محصولات مستقبل قریب میں نافذ العمل ہوں گے اور اس شعبے کی کچھ کمپنیوں کے لیے لچک ہوگ