انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق چین نے پاکستان کو جدید دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی کی پیشکش کی ہے جن میں 40 عدد ففتھ جنریشن جے-35 سٹیلتھ جنگی طیارے، کے جے-500 ایواکس، اور ایچ کیو-19 لانگ رینج بیلسٹک دفاعی نظام شامل ہیں۔حکومت نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر یہ بھی بتایا کہ چین نے 3.7 ارب ڈالرز کے قرض کی ادائیگی مؤخر کر دی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ آذربائیجان نے 40 پاکستانی جے ایف-17 طیاروں کی خریداری کے لیے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور کل 4.6 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے طے پائے ہیں۔بیان کے مطابق متعدد عالمی طاقتیں پاکستان کے ساتھ توانائی، دفاع، مصنوعی ذہانت، لیبر اور فِن ٹیک کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر غور کر رہی ہیں.
