کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کراچی کے شہری ڈمپر مافیا کی بے رحمی کا شکار بن رہے ہیں شہر میں ایک بار پھر مہاجر پختون فسادات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے مقصد ہے کہ شہر میں اشتعال انگیزی ہو ماضی میں بھی اس طرح کے حالات پیدا کئے گئے تھے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے خبردار کیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ہیوی ٹریفک سے حادثات کی روک تھام نہ کی گئی اور عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات 1985 سے زیادہ خراب ہوسکتے ہیں۔ فاروق ستار نے مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمد کی بھی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما آفاق احمد کی گرفتاری کی مذمت اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا اگر آفاق احمد یہ بیان نہ بھی دیتے تو یہ ہونا تھا آفاق احمد کو گرفتار کرنے سے یہ معاملہ حل نہیں ہو گا لوگوں میں اس وقت غم و غصہ ہے ہم نے شہر میں آگ لگنے کو روک رکھا ہے۔سینئر متحدہ رہنما نے کہا کہ سندھ میں کہیں بھی آئین اور قانون کی حکمرانی نظر نہیں آرہی وزیراعلیٰ اور پیپلز پارٹی کےکسی رہنما نے ڈمپر مافیا کے خلاف بیان نہیں دیا سندھ حکومت نے ڈمپر مافیا کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے ایک بار پھر پختون اور مہاجروں کو لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اگر لوگوں کے زخموں پر مرہم نہ رکھی گئی تو کسی بھی وقت لاوا پھٹ سکتا ہے۔