ڈیفنس کراچی موڑ پر ٹائروں کی دکان میں آتشزدگی.دم گھٹنے سے 2 خواتین جاں بحق

ڈیفنس موڑ پر رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں دو رہائشی خواتین دم گھنٹے سے جاں بحق ہوگئیں۔ترجمان ریسکیو 1122 حسان الحسیب خان نے بتایا کہ آگ ڈی ایچ اے کے فیز 2 میں 3 منزلہ عمارت کی نچلی منزل پر قائم ورکشاپ اور ٹائروں کی دکان میں میں بھڑکی گاڑیوں اور آتش گیر مواد کی موجودگی کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی اور گہرے دھوئیں نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی میں عمارت اور ایک کار بھی جلد کر راکھ ہوگئی جبکہ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکیں۔عمارت سے 8 افراد کو زندہ ریسکیو کیا گیا جن میں سے 6 زخمی ہوئے جبکہ کولنگ کے دوران 2 خواتین کی لاشیں ملیں جو دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئی ہیں۔جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت سمیعہ اور 60 سالہ صبحیہ کے ناموں سے ہوئی۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک بیان میں بتایا کہ جھلسنے والی دونوں خواتین جناح اسپتال میں دورانِ علاج جاں بحق ہو گئی ہیں ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والی ایک خاتون بیرونِ ملک رہائش پذیر اور اپنے رشتہ داروں سے ملنے یہاں آئی تھیں۔عمارت میں موجود افراد کو اسنارکل کی مدد سے ریسکیو کیا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں