کراچی:کارساز حادثہ کیس:ملزمہ نتاشا اور جاں افراد کےلواحقین میں معاملات طے

کراچی میں کارساز روڈ حادثہ کیس میں فریقین کے درمیان معاملات طے پا گئے،، جاں بحق عمران عارف اور آمنہ عارف کے ورثا نے حلف نامہ تیار کروالیا، ورثا کیجانب سے ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت پر سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کرایا جائے گا، باپ بیٹی نے حلف نامہ میں لکھا ہے کہ جو حادثہ ہوا تھا، وہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا، ملزمہ کو ضمانت دینے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیںذرائع نے بتایا کہ نتاشہ کے اہلخانہ نے آمنہ کے اہلخانہ کو ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد دیت کے طور پر رقم ادا کردی، رقم کی ادائیگی پے آرڈر کے ذریعے کی گئی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آمنہ کے کسی رشتے دار کو کمپنی میں ملازمت بھی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ بھی ملزمہ کی صلح ہوگئی اور زخمیوں کو الگ سے رقم ادا کردی گئی۔
اپنا تبصرہ لکھیں