کراچی سے اسکول یونیفارم کا ناپ دلانے کے بہانے اغوا کیا گیا کمسن لڑکا بازیاب

کراچی میں ایک ہفتے قبل اسکول سے یونیفارم کا ناپ دلانے کے بہانے اغوا کیے گئے کمسن لڑکے کو بازیاب کروا کے ملزم عامر کو گرفتار کرلیا گیا.پولیس کے مطابق 5 سالہ بچے کو پانچ دن قبل سہراب گوٹھ سے اغواء کیا گیا تھا واقعہ کا مقدمہ 19 فروری کو تھانہ سہراب گوٹھ میں درج ہواتھا .ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ لاسی گوٹھ میں قائم نجی اسکول کے ٹیچر کو کال کر کے عبدالسبحان کو اسکول سے یونیفارم کا ناپ دلانے کے بہانے لے گیا تھا. گرفتار ملزم عامر بچے کا پڑوسی ہےاور دونوں گھرانوں میں بہت میل جول تھا۔ بچہ ان کے گھر بھی جایا کرتا تھا جبکہ وہ بچے کو اسکول بھی چھوڑنے جاتا تھا۔ملزم عامر کے یہاں کوئی اولاد نہیں تھی جس کی وجہ سے دونوں میاں بیوی بچے کو بہت چاہتے تھے۔ ملزم عامر لاسی گوٹھ سے گھر چھوڑ کر سرجانی لیاری گلشن نور منقتل ہوگیا تھا اور بچے کی محبت میں بہانے سے اسکول آکر اسے اپنے ہمراہ لے گیا.

A young boy kidnapped from Karachi on the pretext of measuring school uniform has been rescued

اپنا تبصرہ لکھیں