محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ ایک ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں دن میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں بادلوں کا راج ہے سمندری ہوائیں بحال ہیں لیکن موسم مرطوب ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہےتاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آئندہ ایک ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
