کراچی میں آج مسلسل دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےہیں جبکہ 4 روزمیں زلزلے کے جھٹکوں کی تعداد 29 ہوگئی۔ پہلی بار کراچی میں دوپہر 2 بج کر 23 منٹ پر بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.1 پر ریکارڈ کی گئی زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹر تھی اور مرکز جنوب ملیر کراچی تھا۔تازہ ترین زلزلے کے جھٹکے شام 7 بج کر 54 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ کا مرکز ملیر سے 11 کلو میٹر شمال مشرق کی طرف تھا۔زلزلے کی شدت 2 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 40 کلو میٹر زیرِ زمین تھی۔زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے اور کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔ماہرین ارضیات کے مطابق اس نوعیت کے زلزلے زیر زمین معمولی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتے ہیں اور ان سے عمومی طور پر کوئی بڑا خطرہ لاحق نہیں ہوتا۔ تاہم شہریوں کو قدرتی آفات کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
