کراچی میں اتوار کی شام سے تیز بارش کا امکان.اربن فلڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوار کی شام سے جمعرات تک تیز بارش کا امکان ہے جس کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی بتایا گیا ہے۔مون سون کے طاقتور اسپیل کے تحت اتوار کی شام یا رات سے کراچی کے مضافاتی علاقوں میں گرچ چمک بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہےموسلا دھار بارش کی وجہ سے کراچی میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔جبکہ سندھ کے شہروں عمرکوٹ، تھرپارکر اور ٹنڈو محمد خان میں بارش کا آغاز ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات اسلام آباد کے مطابق سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں موسمی نظام موجود ہے جس کے زیر اثر عمرکوٹ، سانگھڑ، تھر پارکر، اسلام کوٹ، نگر پارکر، چھاچھرو، مٹھی، میرپور خاص، بدین، ٹھٹھہ، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان اور حیدرآباد میں آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں اتوار کی شام سے تیز بارش کا امکان.اربن فلڈنگ کا خدشہ

اپنا تبصرہ لکھیں