کراچی کے علاقے سخی حسن میں تیز رفتار واٹر ٹینکر دیوار توڑتا ہوا کے ڈی اے فلیٹ کی دیوار توڑ کر اندر گھس گیا۔حادثے کے نتیجے میں حادثے میں 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہوگیا.اضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے تواتر کے ساتھ ہیوی ٹریفک کے ذریعے حادثات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ان حادثات میں درجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔سندھ حکومت نے اہم اقدامات کرتے ہوئے ڈمپرز کے کراچی میں داخلے کو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک محدود کر دیا لیکن اس کے باوجود ہیوی ٹریفک دن کے اوقات میں سڑکوں پر دندناتے پھر رہے ہیں.رواں ماہ ڈمپرز سمیت ہیوی ٹریفک حادثات سے 74 سے زائد شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں زیادہ تر ڈرائیورز نشے کے عادی ہوتے ہیں 