کراچی کےعلاقےسپر ہائی وےناگوری سوسائٹی میں گزشتہ روزقتل ہونے والے تینوں خواجہ سراوں کی لاشوں کاپوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ تینوں مقتول خواجہ سرا بائیولوجیکل مرد تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق مقتولین کی شناخت مختلف ناموں سے کی گئی ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ان میں سے دو کی اصل شناخت محمد جیئل ولھ محمد مراد اور الیکس ریاست ک ولد ریاست مسیح ے نام سے ہوئی جبکہ تیسرے مقتول کی اصل شناخت تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ تاہم، انہیں عینی، اسما اور سمینہ کے ناموں سے جانا جاتا تھا۔ نادرا ریکارڈ کے مطابق محمد جئیل کا تعلق مریواہ ضلع خیرپور سے تھا جبکہ ایلکس ریاست کا تعلق نکانہ صاھب شیخوپورہ پنجاب سے ہے دونوں کے شناختی کارد میں بھی جنس مرد لکھی ہوئی تھی.ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقتولین 20 ستمبر کی شام ساڑھے سات بجے گھروں سے نکلے تھے اور رات دو بجے تک واپس نہ آئے۔ ان کے ساتھی نے بار بار کالز کیں لیکن جواب نہیں ملا۔ بعد ازاں واٹس ایپ گروپ کے ذریعے اطلاع ملی کہ ان کی لاشیں میمن گوٹھ سے ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، دو کو سینے پر اور ایک کو سر پر گولی ماری گئی۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے دو خول اور کچھ ذاتی سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
