کراچی میں ڈمپرز خوف کی علامت بن گئے: تین مزید موٹر سائیکل سوار جان بحق

کراچی میں کورنگی ابراہیم حیدری سے کراسنگ جاتے ہوئےتیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا. جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔موقع پر موجود مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا . نیوز ویلی کے مطابق جاں بحق افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں آصف اور امجد جیلانی کی شناخت کرلی گئی تیسرے متوفی کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل افراد کو موقع سے ہٹانے کی کوشش کی ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیاجس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے پولیس نے ڈمپر میں لگی آگ بجھانے کے لیے فائربریگیڈ کو بھی طلب کرلیا۔واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے کراچی میں تیز رفتار ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں اور کار سوار شہریوں کو کچلنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔گزشتہ چند روز میں ایک درجن سے زائد شہری تیز رفتار ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نذر ہوچکے ہیں تاہم ٹریفک پولیس ہیوی ٹریفک کے شہر میں چلنے کے اوقات کار پر عمل کروانے میں ناکام رہی ہے۔ اور اس مافیا کے سامنے بے بس دیکھائی دے رہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ بیشر ڈمپر اور واٹر ٹینکر ڈرائیور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں، ان میں کم عمر اور نشے کے عادی ڈرائیور بھی شامل ہیں، جو بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرتے ہیں، جب کہ یہ دن کے اوقات میں بھی انتہائی تیز رفتاری سے ڈمپر اور ٹینکر دوڑاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں