کراچی میں ڈمپر نے ایک اور موٹر سائکل سوار کی جان لے لی

کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کے ذریعے ہونے والے حادثات تھم نہ سکے ملیر میمن گوٹھ میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا.نیوز ویلی کے مطابق تیز رفتار ڈمپر ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سیف اللہ جاں بحق ہوگیا اس سے قبل آج صبح ناظم آباد میں ڈمپر کی ٹکر سے کار سوار شہری زخمی ہوگیا تھا۔متوفی کی شناخت 45 سالہ شفیع اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ متوفی کی لاش کے ہمراہ آنے والے شخص نے بتایا کہ حادثہ ملیر مائی نیاڑی درگاہ سے کچھ فاصلے پر پل کے قریب پیش آیا ہے۔متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا جسے نامعلوم تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر ماری تھی جس کاڈرائیور موقع سے ڈمپر سمیت فرار ہوگیا.واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں تواتر کے ساتھ ہیوی ٹریفک کے ذریعے حادثات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، جن میں درجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔


A dumper killed another motorcyclist in Karachi

اپنا تبصرہ لکھیں