کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سنگدل ماں نے اپنے دو کمسن بچوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے گلا کاٹ کر قتل کردیا جب کہ پولیس نے ماں کو حراست میں لیکر آلہ قتل برآمد کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس خیابان مجاہد میں 2 بچوں کو قتل کرنے والی ماں کو گرفتار کر لیا گیا ہے واقعے کی تفتیش جاری ہےسابق شوہر کے مطابق ملزمہ ذہنی مریضہ ہے۔پولیس کے مطابق ملزمہ ادیبہ نے شوہر سےطلاق کےبعد بچوں کی سپردگی پر ر نجش کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔قتل کیے جانے والے بچوں کی شناخت ساڑھے 4 سالہ سمیحہ دخترغفران اور 7 سالہ ضرار ولد غفران کے ناموں سے کی گئی۔ایس ایس پی ساوتھ مہزورعلی نے بتایا کہ پولیس کو مددگار 15 کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ ایک خاتون نے اپنے 2 کمسن بچوں کو قتل کردیا ہے جس پر پولیس موقع پر پہچی تو دیکھا کہ گھر کے واش روم میں 2 بچوں کی لاشیں موجود ہیں۔سینیئر سپرنٹنڈٹ پولیس ساؤتھ مہزور علی نے بتایا کہ ملزمہ ادیبہ اورغفران کی 9 سال قبل شادی ہوئی تھی گزشتہ سال دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی، غفران ایک نجی کمپنی میں کام کرتا ہے خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں ہے اورخاتون کو دورے پڑا کرتے ہیں اسی وجہ سے گزشتہ سال ستمبرمیں خاتون ادیبہ کو ان کے شوہرغفران نے طلاق دے دی تھی ۔انھوں نے بتایاکہ خاتون ادیبہ نے ہی فون کرکے اپنے سابق شوہر کو بچوں کو قتل کرنے کی اطلاع دی تھی جس پر مددگار 15 پولیس کواطلاع دی اوراس طرح بچوں کے والد کے ہمراہ پولیس موقع پر پہنچی ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق مقتول بچے اپنے والدکے پاس رہتے تھے اور چھٹی کے دن بچے والدہ سے ملنے آتے تھے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب بھی بچے اپنی والدہ کے پاس تھے اور بچوں کی حوالگی کے حوالے سے کیس عدالت میں زیرسماعت تھا۔
