کراچی کے فن کار اسسٹنٹ کمشنر حاذم بھنگوار کو اعلیٰ کارکردگی پر ایوارڈ

شاندار عوامی خدمات اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں غیر معمولی کارکردگی کے اعتراف میں اسسٹنٹ کمشنر حازم بھنگوار کو بہترین اسسٹنٹ کمشنر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ کی تقریب میں کمشنر کراچی حسن نقوی نے انہیں یہ اعزاز پیش کیا۔کمشنر حسن نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حازم بھنگوار نے عوامی خدمت میں دن رات ایک کر دیے۔ ان کی محنت، خلوص اور عزم قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو چاہیے کہ وہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے اسی جذبے اور لگن کے ساتھ کام جاری رکھیں۔تقریب میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی سمیت سول و پولیس افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر کمشنر کراچی نے حازم بھنگوار کو ایک یادگاری شیلڈ بھی پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔کمشنر نے حازم بھنگوار کو نووارد سول سروس آف پاکستان افسران کے لیے ایک رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی دیانتداری، مؤثر انتظامی صلاحیت اور عوام دوست رویہ دیگر افسران کے لیے معیار قائم کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں