کھلے خطوط حقائق ہیں جن پر اسٹیبلشمنٹ کو غور کرنا چاہیے. عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کہا کہنا ہے کہ ان کے کھلے خطوط سب کے لیے ہیں اور یہ وہ حقائق ہیں جن پر اسٹیبلشمنٹ کو غور کرنا چاہیے.یہ بات آڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کے وکیل فیصل چوہدری نے بتائی .عمران خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ملک میں بڑھتی دہشت گردی کا سدباب کرنا ہوگا عدلیہ کو کرش کیا گیا ہے آزاد جج کبھی کوئی متنازع ریمارکس نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ ہم ریاست سے آئین اور قانون کے مطابق انصاف مانگتے ہیں، ملٹری کورٹس کا کیس سننے والے سپریم کورٹ کے بنچ کے ریمارکس سے متفق نہیں ہیں پاکستان میں پی ٹی آئی کے خلاف چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی نے اسد قیصر اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیں اور عمران خان نے ماہ رنگ بلوچ سے بھی رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے .واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو اب تک 3 خط لکھ چکے ہیں۔

Open letters are facts that the establishment must consider. Imran Khan

اپنا تبصرہ لکھیں