کیا پاکستان اور بھارت کے درمیان سردمہری کی برف پگھلنے لگی

شنگھائی تعاون تنظیم کے ظہرانے میں پاکستان اور بھارت کے وزاء خارجہ کی غیر رسمی بیٹھک کو سفارتی حلقوں میں خوشگوار پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ظہرانے میں وزیراعظم شہباز شریف،وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے غیررسمی ملاقات ہوئی.ظہرانے کے موقع پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار اوربھارتی وزیرخارجہ جے شنکر ایک ساتھ بیٹھے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارتی درخواست پر دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھے بٹھایا گیا اور وزارت خارجہ نے دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھا بٹھانے کے لیے سِٹنگ ارینجمنٹ تبدیل کی گئی.�ذرائع نے بتایاکہ بھارتی وزیرخارجہ اورپاکستان کے وزیرخارجہ کے درمیان گفتگوکو فی الحال افشا نہیں کیا جا رہا۔بعد ازاں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان سے روانگی کے وقت بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے ،پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں