کیا ہمارا دھواں چکر لگاتا رہتا ہے.اسموگ پر بھارتی وزیر اعلیٰ کا دلچسپ ردعمل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اسموگ کے معاملے پر بھارت کو خط لکھنے کا عندیہ دیے جانے پر بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا دلچسپ ردعمل سامنے آگیا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ کہتی ہیں کہ میں خط لکھوں گی کہ آپ کا دھواں لاہور آتا ہے۔دوسری جانب دہلی والے کہتے ہیں کہ تمہارا دھواں دہلی آتا ہے، تو کیا ہمارا دھواں چکر لگاتا رہتا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں