کیلیفورنیا کے رہائشی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر گیا . 2 افراد اور ایک کتا ہلاک

امریکا کی جنوبی ریاست کیلیفورنیا کے رہائشی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے.حادثے کے وقت گھروں میں رہائش پذیر افراد موجود تھے تاہم کسی مقامی رہائشی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وینچورا کاؤنٹی فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ ہفتے کی سہ پہر فائر فائٹرز کو اطلاع ملی کہ لاس اینجلس کے شمال مغرب میں ایک سنگل انجن والا طیارہ 2 رہائشی عمارتوں پر گر کر تباہ ہو گیا ہے.پولیس نے بتایا کہ طیارہ دوپہر تقریباً 2 بجے گر کر تباہ ہوا تو اس میں پائلٹ کے علاوہ ایک مسافر اور ایک کتا سوار تھے۔کاؤنٹی فائر ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کی گئی پوسٹ میں لکھا ہے کہ پولیس اور میڈیکل ایگزامینر کے دفتر نے تصدیق کی کہ طیارے میں 2 مسافر موجود تھے جو حادثے میں ہلاک ہو گئے.

Small plane crashes in California residential area, killing 2 people and a dog

اپنا تبصرہ لکھیں