کینیڈا کے سابق وزیراعظم کی امریکی گلوکارہ کے ساتھ رومانس کی افواہیں

کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے ایک دوسرے سے محبت کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین شہر مونٹریال کے ایک پرتعیش ریسٹورینٹ میں سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کو ایک ساتھ کھانا کھاتے دیکھ کر افواہوں نے زور پکڑا۔اس ملاقات کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی ہے .بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور امریکی گلوکارہ نے اس ریسٹورینٹ میں ایک ساتھ تقریباً 2 گھنٹے گزارے ۔ ایک رپورٹ میں امریکی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مونٹریال کے ایک عہدیدار نے کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور گلوکارہ کیٹی پیری کے رواں ہفتے ایک ساتھ کھانا کھانے کی تصدیق کی ہے۔اس کے بعد امریکی میڈیا پر شائع ہونے والی ملاقات کی تصویر نے بھی دونوں کے درمیان افیئرز کی افواہوں کو ہوا دی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں شخصیات حال ہی میں اپنی پرانی محبتوں سے علیحدہ ہوچکے ہیں۔کیٹی پیری نے رواں ماہ اپنے دیرینہ ساتھی اور اداکار لینڈو بلوم سے کئی سالوں بعد علیحدگی اختیار کر لی ہے ۔دوسری جانب جسٹن ٹروڈو اگست 2023 میں اپنی اہلیہ صوفی گریگوار سے 18 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں.

Former Canadian Prime Minister’s romance rumours with American singer

اپنا تبصرہ لکھیں