غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی اسرائیل نے قبضے میں لے لیا۔قبل ازیں عرب میڈیا کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ صرف ایک کشتی غزہ کی جانب رواں دواں ہے پولینڈ کے جھنڈے والی کشتی پر 6 افراد سوار ہیں اور یہ کشتی غزہ کی سمندری حدود سے تقریباً 43 ناٹیکل میل دور ہے۔اسرائیلی فوج نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی تمام کشتیوں کو قبضے میں لے کر تقریباً 500 کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار کارکنوں میں ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، بارسلونا کی سابق میئر ادا کولو اور یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن بھی شامل ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے حراست میں لیے گئے افراد میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی شامل ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق صمود فلوٹیلا کے 200 افراد کو صحرائے نقب کی جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ڈی پورٹ کیے جانےتک فلوٹیلا کے امدادی کارکنان جیل میں قید رہیں گے۔جہاں ان کے خلاف آبادی و امیگریشن اتھارٹی کے تحت کارروائی ہوگی۔پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی جیل منتقلی کی تصدیق نہ ہو سکی۔
