گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کردی۔فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ہفتے کو ڈھائی بجے وزیراعلیٰ کا ہاتھ سے لکھا استعفیٰ موصول ہوا ہے۔ استعفیٰ کی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اس پر باقاعدہ طور پر عملدر آمد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئین اور متعلقہ قوانین کے مطابق استعفیٰ کی جانچ پڑتال کی جائیگی جس کے بعد وزیراعلیٰ کا استعفیٰ آئینی طریقہ کار کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔علی امین کے استعفے میں لکھا گیا ہے کہ میں تصدیق کرتا ہوں کہ میں نے بطور وزیراعلیٰ استعفیٰ دیا اور وفاداری کی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے استعفے کے بعد گورنر ہاؤس میں اس وقت ابتدائی قانونی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں تاہم گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے معاملے پر حتمی آئینی رائے پیر کے روز حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورنر کے پی کے کا کہناتھا کہ پیروالےدن اس پوزیشن میں ہوں گے کہ کچھ بتاسکیں.
