گولیاں اور تشدد سے ہمارا وقت ضائع ہو سکتا ہے مقصد تبدیل نہیں ہوسکتا، گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ غیر جمہوری طریقے سے آئے ہوئے لوگوں نے آئین کو تباہ کردیا ہے

جب کہ یہ گولیاں اور تشدد ہمارا وقت ضائع کرسکتا ہے لیکن مقصد تبدیل نہیں کرسکتا

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2017 کے پولیس ایکٹ پر کام کررہے ہیں

کوئی بھی اپنی طاقت کو بے جا استعمال نہیں کرسکتا

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت میں پولیس پر وہ کام کروائے گئے جو وہ نہیں کرنا چاہتے تھے

وزارت داخلہ اور دیگر محکموں کے ساتھ ملکر قوانین بنارہے ہیں غیر جمہوری طریقے سے آئے ہوئے لوگوں نے آئین کو تباہ کردیا ہے

جہاں جہاں ہمیں حکم ملے گا وہاں جلسہ کریں گے، یہ گولیاں ،تشدد ہمارا وقت ضائع کرسکتا اور مقصد تبدیل نہیں کرسکتا

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں وزیر اعلی ہوں اپنے وسائل ڈنکے کی چوٹ پر استعمال کروں گا

میری مشینری راستہ اس لیے کلئیر کرے گی کیونکہ میں اس صوبے کا وزیراعلی ہوں

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو وراننگ دے رہا ہوں، کسی کا غلط حکم نہ مانیں، نتائج آپ نے خود بھگتنے ہوں گے

عظمی بخاری کہتی ہیں میں خبیر پختونخوا میں جلسہ کروں، میں کیوں یہاں جلسہ کروں، میں پورے پاکستان میں جلسہ کروں گا

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن، بلاول اور پی ڈی ایم کے دیگر رہنماء جلسے کررہے ہیں لیکن انہیں روکنے والا کوئی نہیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے خود بولا کہ مجھے کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرو

مولانا صاحب آپ مان گئے کہ امریکا کے کہنے پر آپ نے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں