ہانیہ عامر کے بھارت میں چرچے، معروف بھارتی صحافی نے انٹرویو کیلئے وقت مانگ لیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ڈمپل گرل ہانیہ عامر کی مقبولیت ناصرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی خوب ہے

جس کا اندازہ ایک کمنٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔
بھارت کی معروف انٹرنیٹ پرسنیلٹی اور صحافی فریدون شہریار جو متعدد سپر ہٹ بالی وڈ اداکاروں کے انٹرویوز کر چکے ہیں، انہوں نے حال ہی میں ہانیہ عامر کا انٹرویو لینے کی خواہش کا اظہار کیافریدون کے کمنٹ کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر خوب وائرل ہورہا ہے
اس وائرل اسکرین شاٹ میں فریدون نے ہانیہ کے حالیہ ڈرامے میں ان کی اداکاری کی تعریف کی

اپنا تبصرہ لکھیں