ہمارا فضائی دفاعی نظام ناقابلِ تسخیر نہیں. اسرائیلی فوج کا اعتراف

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ہمارا فضائی دفاعی نظام ناقابلِ تسخیر نہیں.اسرائیلی فوج نےشہریوں سے کہا ہے کہ وہ جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ فضائی دفاعی نظام ناقابل تسخیر نہیں ہے اور عوام کو جاری کردہ وارننگز کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔برطانوی نشریاتی اداے کے مطابق حیفا بندرگاہ میں ایران کی طرف سے داغے گئے میزائل حملوں کے بعد وسیع پیمانے پر تباہی دکھائی دیتی ہے۔ اسرائیلی پولیس نے اعلان کیا کہ وہ ایرانی میزائلوں کا نشانہ بننے والے مقامات پر موجود ہیں اور زخمیوں کی مدد کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر گذشتہ رات دو مرتبہ میزائل حملے کئے گئے.

Our air defense system is not impenetrable. Israeli military admits

اپنا تبصرہ لکھیں