ہم ٹیرف کی مد میں روز 2 ارب ڈالر حاصل کررہے ہیں. امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف کی مد میں ہم روزانہ 2 ارب ڈالر حاصل کررہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کے بعد معاشی بےیقینی سے دوچار امریکیوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے بالکل گھبرانا نہیں ہے. صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے کمزور اور بے وقوف نہ بنیں، صبرکریں اورحوصلہ کریں عظمت آپ کا مقدر بنے گی ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار کچھ ٹھیک کرنے کے لیے آپ کو دوا لینا پڑتی ہے علاوہ ازیں صدر ٹرمپ نے کوئلے کی پیداوار بڑھانے کے ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کردیے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں