بھارتی صوبے بہار میں ہندوؤں کے جِیوت پُتریکا تہوار کے موقع پر مختلف شہروں میں دریاؤں، ندیوں اور تالابوں میں مقدس سمجھی جانے والی ڈبکی لگانے کے دوران 37 بچوں سمیت 46 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے بہار کی ریاستی حکومت کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست بھر میں دریاؤں اور تالابوں میں غسل کرتے ہوئے 37 بچوں سمیت 46 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ یہ ہلاکتیں تین روزہ ‘جِیوت پُتریکا’ تہوار کے دوران ہوئیں۔ مرنے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں