ایف بی آئی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہیوسٹن اور ہیریس کاؤنٹی میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 30 غیر قانونی گیم رومز پر چھاپے مارے اور غیر قانونی جوئے کے اڈوں کو تحفظ فراہم کرنے کے الزامات میں 45 افراد کو گرفتار کر لیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی نے منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گھروں میں چھاپے مارے۔ایف بی آئی نے چھاپوں کے دوران 45 افرادگرفتار کیے جن میں سے زیادہ تر افراد پاکستانی نژاد ہیں۔اس آپریشن کے دوران ایک وسیع کرپشن نیٹ ورک بے نقاب ہوا، جس میں غیر قانونی جوئے کے اڈوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بعض کرپٹ اہلکاروں کے درمیان رشوت اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایف بی آئی کے 700 اہلکاروں نے حصہ لیا، گرفتار افراد میں 31 غیر قانونی تارکین وطن بھی شامل ہیں تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ہیوسٹن اور ہیریس کاؤنٹی میں 20 سے زائد غیر قانونی گیم رومز چلائے جا رہے تھے جہاں لاکھوں ڈالر کی غیر قانونی آمدنی ہو رہی تھی۔ان اڈوں کو بھاری رشوت کے عوض بعض بااثر سرکاری اہلکاروں کی پشت پناہی حاصل تھی.
