یوم آزادی پر گوگل نے قومی پرچم والا ڈوڈل جاری کر دیا

دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی پر اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا ہےیوم آزادی کے موقع پرگوگل نے اپنےڈوڈل کے ڈیزائن میں تبدیلی کرتے ہوئے سبز حلالی پرچم کو نیلے آسمان پر لہراتے ہوئے دکھایا ہے پس منظر میں نیلے آسمان پر سفید بادلوں میں گوگل لکھا نظر آرہا ہے۔خیال رہے گوگل اس سے قبل بھی یوم آزادی پاکستان پر اپنا ڈوڈل تبدیل کرتا رہا ہے اور پاکستان کے تاریخی مقامات کو بھی اپنے ڈوڈل کا حصہ بناتا رہا ہے۔ گوگل سال 2011 سے پاکستان کے یوم آزادی پر ڈوڈل بنا رہا ہے سب سے پہلے اس نے چاند ستاروں اورمینار پاکستان سے مزیّن سبز رنگ کے ڈوڈل کے ذریعے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔گوگل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 14 اگست 1947ء کو پاکستان نے آزادی حاصل کی اور ایک خودمختار ریاست بن گیا یہ دن بانیانِ پاکستان کی قربانیوں اور خدمات کو یاد کرنے کا بھی موقع ہے۔

یوم آزادی پر گوگل نے قومی پرچم والا ڈوڈل جاری کر دیا

اپنا تبصرہ لکھیں