آئی ایم ایف کا امریکا کے ٹیرف عالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار .عالمی مارکیٹوں میں شدید مندی

آئی ایم ایف کی سربراہ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سربراہ آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے نئے ٹیرف عالمی معیشت کے لیے ایک نمایاں خطرہ ہیں۔سربراہ آئی ایم ایف نے کہا کہ سست شرح نموکے وقت امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے یہ انتہائی ضروری ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو عالمی معیشت کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ آئی ایم ایف سربراہ نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے تجارتی پارٹنرز کے ساتھ تعاون قائم کریں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارتی جنگ چھیڑے جانے کے بعد وال اسٹریٹ سمیت دنیا بھر کی مارکیٹوں میں شدید مندی نظر آئی.حصص، ڈالرز اور تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور سونا بلند ترین سطح پر چلا گیا جس کی فروخت $3,167.84 فی اونس پر پہنچ گئی۔ خام تیل کی قیمتوں میں ڈبلیوٹی آئی میں 7.2 جبکہ برینٹ کروڈ کے پلیٹ فارم پر 6.7 فیصد کمی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کو کھربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے امریکا اور دنیا بھر میں نئی کساد بازاری کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے.وال اسٹریٹ میں شدید مندی کے باعث مارکیٹس میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی کیونکہ عالمی تجارت میں شمولیت رکھنے والے دیگر ممالک کی جانب سے ٹرمپ کے فیصلوں پر ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے بدھ کے اعلان کے بعد ایشیا اور یورپ کی مارکیٹیں بھی صدمے میں چلی گئیں، جب کہ غیر ملکی رہنماؤں نے مذاکرات کے لیے آمادگی کا اشارہ دیا لیکن جوابی محصولات کی دھمکی بھی دی۔یورو کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک دن میں 2.6 فیصد تک کمی ہوئی، جو ایک دہائی میں سب سے بڑی گراوٹ ہے جبکہ ین اور برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں بھی ڈالر کو سخت نقصان ہوا۔

IMF calls US tariffs a major threat to the global economy. Global markets plunge sharply

اپنا تبصرہ لکھیں