آئی ایم ایف کی بے نظیر کفالت پروگرام کی رقم میں اضافے کی منظوری

آئی ایم ایف نے بے نظیر کفالت پروگرام کی رقم میں اضافے کی منظوری دے دی ۔سہ ماہی بنیادوں پر بے نظیر کفالت پروگرام کی رقم میں تین ہزار روپے اضافے سے تیرہ ہزار پانچ سو روپے کردی گئی ہے۔آئی ایم ایف کی منظوری سے جنوری سے کفالت پروگرام کی رقم 13 ہزار 500 روپے ہو جائے گی،اس وقت کفالت پروگرام کے تحت 10 ہزار 500 روپے کیش دیا جا رہا ہے، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ وہ ے نظیر انکم پروگرام کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے کام کررہا ہے۔بی آئی ایس پی کیلئے رواں مالی سال 599 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے، یہ بجٹ جی ڈی پی کا 0.5 فیصد ہے،بے نظیر انکم پروگرام کے سالانہ بجٹ میں 27 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، 3 سالوں تک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اندراج اوپن رکھا جائے گا۔ نئے الیکٹرانک پیمنٹ ماڈل کا پائلٹ ابتدائی طور پردو شہروں میں شروع کیا گیا ہے، نئے ماڈل میں صارفین کیلئے بینکنگ کے مزید آپشنز اور شفافیت شامل ہے،جنوری سے نئے ماڈل کو آہستہ آہستہ دوسرے شہروں تک پھیلایا جائے گا۔۔

اپنا تبصرہ لکھیں