امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایپل کمپنی کے سی ای او ٹِم کُک کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ جو آئی فونز امریکہ میں فروخت کیے جائیں گے وہ امریکہ میں ہی بننے چاہئیں۔ بھارت یا کسی اور جگہ سے تیار شدہ فون ناقابل قبول ہیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو ایپل کو امریکا کو کم از کم 25 فیصد کا ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ امریکا میں سالانہ 60 ملین سے زیادہ فون فروخت ہوتے ہیں، لیکن ملک میں اسمارٹ فون کا کوئی مینوفیکچرنگ پلانٹ نہیں ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےپوسٹ کرنے کے بعد ایپل کے شیئرز فوراً بعد 3.5 فیصد گر گئے جبکہ امریکی اسٹاک مارکیٹ S\&P 500 فیوچرز میں بھی 1.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی.ٹرمپ نے وضاحت کی کہ اگر کوئی چیز امریکا میں تیار یا بنائی گئی ہوگی تو اس پر کوئی ٹیرف نہیں ہوگا۔
