امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ جنگ کے آخری دنوں میں ایران کی جانب سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی ہے۔دی ہیگ میں جاری نیٹو سمٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پچھلےچند دن اسرائیل کیلئے بہت سخت تھے ایرانی میزائلوں سے اسرائیل میں کئی عمارتیں تباہ ہوئیں جنگ بندی ایران کیلئے بھی فتح ہے امریکی صدر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں ایران کی جانب سے شدید میزائل حملوں کے بعد جنگ بندی کے لیے امریکا سے درخواست کی ۔صدر کا کہنا تھا کہ آخری دو دن اسرائیل پر بہت بھاری گزرے۔ ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے تل ابیب سمیت کئی شہروں میں تباہی مچائی متعدد عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے لوگ شاندار ہیں یہ سب کے لئے بڑی کامیابی ہے جنگ بندی ایران سمیت سب کیلئے بڑی جیت ہے.انہوں نے کہا کہ امریکی بمباری سے ہی جنگ ختم ہوئی انھیں پتہ تھا کہ ہم حملہ کرنے والے ہیں میرا خیال ہےحملے کے وقت وہاں زیادہ لوگ نہیں تھے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ سے سویلین کو نقصان پہنچا ایران اور اسرائیل اسکول کے بچوں کی طرح لڑے میرا نہیں خیال کہ ایران اور اسرائیل اب ایک دوسرے سے لڑیں گے۔صدر نے دو ٹوک کہا کہ ایران کے میزائل حملوں نے اسرائیل کی دفاعی صلاحیت پر سوال اٹھا دیے جس کے بعد امریکا نے ٹوماہاک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔ اسرائیل اس سطح کی ٹیکنالوجی رکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی تھی لیکن اب اسرائیل ایران سیز فائر پر اچھے سے عمل ہورہا ہےمیرے کہنے کے بعد اسرائیلی طیارے واپس آگئے۔
