آرمی چیف پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا میچ دیکھنے کے لیے آرمی چیف جنرل عاصم منیر راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے پہلی اننگز کے خاتمے کے بعد دوبارہ تقریب کا آغاز ہوا تو آرمی چیف بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ ان کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی موجود تھے۔میچ کے آغاز سےقبل شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا اور شہدا کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔تقریب کے میزبان حمزہ عباسی نے اعلان کیا کہ پاکستان سپر لیگ کے تین دن آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے نام کردیےگئے ہیں۔ پہلا دن آرمی، دوسرا دن نیوی اور تیسرا دن ائیر فورس کے نام کردیا گیا۔

Army Chief reaches Rawalpindi Stadium to watch PSL match

اپنا تبصرہ لکھیں