آرٹس کونسل کے انتخابات برائے سال 2025 26 کے انتخابات میں حصہ لینے والے نجم اشرف مبشر پینل نے اپنے امیدواروں اور منشور کا اعلان کر دیا.راچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نجم الدین شیخ، محمد اشرف جبار قریشی، مبشر میر، تحسیم الحقی، اقبال سہوانی اور پینل کے دیگر امیدواروں نے کہا کہ آرٹس کونسل میں گزشتہ ڈیڑھ عشرے سے شخصی آمریت قائم ہے جسے خفیہ ممبرشپ سمیت غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے ذریعے دوام بخشا جا رہا ہے۔آئین کو موم کی ناک بنا کر” احمد شاہی سسٹم” کو مسلط رکھا جا رہا ہے اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے لیے ہرمنفی حربہ اختیار کیا جا رہا ہے اب اس قسم کی تجاویز بھی سامنے آ رہی ہیں احمد شاہ کو تاحیات صدر بنانے کے لیے آئین سے چھیڑ چھاڑ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ سے وابستہ اراکین ہمیں ووٹ دے کر اس جعلی نظام کے خلاف فیصلہ دیں گے ہم چاہتے ہیں کہ اراکین اپنے حق کو پہچانیں جب ہم یہ بات کریں گے تو انہیں مختلف حیلے بہانوں سے الجھایا جائے گا. سبز باغ دکھائے جائیں گے انہوں نے سوال کیا کہ گزشتہ 15 برسوں میں فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کے لیے انہوں نے کیا کیا ہے. کیا آرٹس کونسل میں تجارتی مداخلت بڑھانے کاہمارے ان حقیقی اراکین کو کیا فائدہ ہوا، اگر آرٹس کونسل کروڑوں روپے کما رہی ہے تو کیا ان اراکین کی امداد کی گئی اگر کی گئی تو پسند ناپسند کی بنیاد پر ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کراچی پریس کلب اور دیگر اداروں میں اپنے اراکین کو سہولتیں اور مراعات دی جاتی ہیں وہ آرٹس کونسل میں بھی ہونی چاھیئے ، فنون لطیفہ سے وابستہ اراکین کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت دی جائے۔وہ اراکین جو کسی بھی قسم کی امداد کے مستحق ہیں انہیں وہ مدد میرٹ پر فراہم کی جائے پسند ناپسند کی کوئی اہمیت نہ ہو۔اس موقع پر سینئر اداکار محمد ایوب نے پینل کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نجم الدین شیخ صدارتی امیدوار ،اشرف جبار نائب صدر مبشر میر، سیکریٹری اقبال سیہوانی جوائنٹ سیکریٹری ،تحسیم الحق حقی خازن کے امیدوار ہیں انہوں نے بتایا کہ ان کے علاوہ محمد نعیم طاہر ،طلعت محمود ،استاد مظہر امراؤ بندو خان،ارتضی جونپوری، محترمہ عفت شاہد،کشور عدیل جعفری ،وارث رضا اور ڈاکٹر جاوید منظر شامل ہیں ۔