آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر کیے جانے والے کام پر امریکی اور برطانوی سائنسدانوں کیلئے نوبل پرائیز

رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے جان جے ہاپفیلڈ اور جیفری ای ہنٹن کو طبیعیات کانوبل انعام دینے کافیصلہ کا فیصلیہ کیا ہے . 2024 کے لیے فزکس کا نوبیل انعام 2 سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان کیا گیا ہے .جان ہوپ فیلڈ امریکا کی پرنسٹن یونیورسٹی جبکہ جیفری ہنٹن کینیڈا کی ٹورنٹو یونیورسٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ دونوں سائنسدانوں کو نوبل انعام بنیادی دریافتوں اور ایجادات کے لیے دیا گیا جو مصنوعی اعصابی نیٹ ورکس کے ساتھ مشین لرننگ کو قابل بناتے ہیں.دونوں کے تحقیقی کام سے اے آئی ماڈلز جیسے چیٹ جی پی ٹی کی تیاری میں مدد ملی۔فزکس کے بنیادی تصورات اور طریقوں کو استعمال کرکے ان دونوں نے ایسی ٹیکنالوجیز تیار کیں جو تفصیلات کا تجزیہ کرنے کے لیے نیٹ ورکس اسٹرکچرز کو استعمال کرسکتی ہیں۔نوبیل انعام کے ساتھ دی جانے والی 11 لاکھ ڈالرز انعامی رقم بھی دونوں سائنسدانوں میں تقسیم کی جائے گی.جیفری ہنٹن کو اے آئی کا گاڈ فادر بھی کہا جاتا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ نوبیل انعام ملنے پر بہت زیادہ حیران ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں