آگ لگائے جانے پر ڈمپر ڈرائیورز کا احتجاج. سپر ہائی وے بند کر دیا

ڈمپر ڈرائیور ایسوسی ایشن نے ڈمپروں کو جلانے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے سپرہائی وئے سہراب گوٹھ سے سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی۔روڈ بند ہونے سے ٹریفک جام اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ڈرائیورز نے نیشنل ہائی وے کو بھی بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔صدر ڈمپر ایسوسی ایشن حاجی لیاقت محسود نےدعویٰ کیا کہ حادثہ ٹینکر کی ٹکر سے ہوا اور مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔لیاقت محسود نے الزام عائد کیا کہ ان کی گاڑیاں شرپسندوں نے جلائیں اور اب ردِعمل میں ایسوسی ایشن نے تمام پوائنٹس بند کرنے احتجاج کریں گے نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے مکمل طور پر بند کی جا رہی ہیں جبکہ سہراب گوٹھ سے ٹھٹہ روڈ تک ٹریفک معطل رہے گی۔لیاقت محسود کا مزید کہنا تھا کہ سات ڈمپر جلانے کا مقصد ہے کہ ان کا کروڑوں کا نقصان ہے جس کا مطلب یہ کل 14 کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔صدر ڈمپر ایسوسی ایشن حاجی لیاقت محسود نے کہا کہ 7 ڈمپرز جلانے کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

آگ لگائے جانے پر ڈمپر ڈرائیورز کا احتجاج. سپر ہائی وے بند کر دیا

اپنا تبصرہ لکھیں