اے آئی نے ایک حیرت انگیز اور متنازعہ ایجاد متعارف کروائی ہے جسے ڈیتھ کلاک کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ صارفین کے طرزِ زندگی، صحت، عادات، اور دیگر عوامل کی بنیاد پر ان کی متوقع موت کی تاریخ کا حساب لگاتا ہے اور ان کا وقت الٹی گنتی کی شکل میں ظاہر کرتا ہے۔ نیوز ویلی ویب کی رپورٹ کے مطابق یہ ایک ویب سائٹ ہےجو صارفین کے فراہم کردہ ڈیٹا جیسے عمر، جنس، باڈی ماس انڈیکس، غذائی عادات، ورزش، اور سگریٹ نوشی کی معلومات کا تجزیہ کرتی ہے اور ان کی متوقع موت کی تاریخ اور اسباب بتانے کا دعویٰ کرتی ہے۔ اس ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ یہ انتہائی جدید مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے درست پیشگوئی کرتی ہے کہ کوئی شخص کتنے سال زندہ رہے گا . ویب سائٹ 63 ملین سے زائد افراد کی متوقع موت کی تاریخ کا تجزیہ کرچکی ہے۔ صارفین اپنی تفصیلات درج کرنے کے بعد ایک قبر کے کتبے کی شکل میں اپنی متوقع تاریخِ وفات دیکھ سکتے ہیں۔ڈیتھ کلاک صرف موت کی پیشگوئی نہیں کرتا بلکہ طویل زندگی گزارنے کے کارآمد مشورے بھی دیتا ہے.اگرچہ ویب سائٹ مصنوعی ذہانت کے ذریعے تفصیلی تجزیہ کرتی ہے مگر اس پر مکمل بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ ویب سائٹ نے واضح کیا ہے کہ یہ سروس صرف تفریح کے لیے ہے اور اس کی پیشگوئی 100 فیصد درست ہونے کی ضمانت نہیں